Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانوادی کمراٹ میں پھنسے 200سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

وادی کمراٹ میں پھنسے 200سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اپر دیر ضلع کی وادی کمراٹ میں پھنسے ہوئے دو سو سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ دوجنگلا، کالا چشمہ اور آبشار سے بازیاب کرائے گئے سیاحوں کو گرینڈ پیلس ہوٹل لے جایا گیا ہے جہاں سے انہیں کالام منتقل کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ بچائے گئے تمام سیاحوں کو کھانا اور دیگر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ ریسکیو آپریشن میں مکمل تعاون کر رہی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ کمراٹ میں شدید بارشوں کی وجہ سے سڑکیں بند ہونے کے بعد سیاح پھنسے ہوئے تھے۔خیال رہے کہ اپر دیر کی تحصیل میدان میں شدید بارشوں کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے جاں بحق ہونے کے ایک روز بعد سیاحوں کو بچایا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔