Wednesday, January 15, 2025
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کے سابق سکیورٹی انچارج کی بازیابی کے لئے پولیس کو ایک ہفتے کا وقت

عمران خان کے سابق سکیورٹی انچارج کی بازیابی کے لئے پولیس کو ایک ہفتے کا وقت

اسلام آباد؛اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سابق سکیورٹی انچارج عمر سلطان کی بازیابی کے لیے ایس پی صدر کو اگلے ہفتے تک کا وقت دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے عمر سلطان کی بازیابی کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ایس پی صدر معاملے کو خود دیکھیں اور انویسٹیگیشن کرکے عدالت کو آگاہ کریں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج ہے یا نہیں ہے، غلط بیانی نہ کریں، ایس پی صاحب آپ بتائیں۔
ایس پی خان زیب خان نے بتایا کہ جی سی سی ٹی وی فوٹیج ہے، ہم اسے دیکھ رہے ہیں اور تحقیقات چل رہی ہیں۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ آپ اس معاملے کو خود دیکھیں اور نئی رپورٹ دیں۔
چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش پولیس نے کرنی ہے میں نے نہیں کرنی، آپ کے پاس کیس سے متعلق کچھ ہے تو وہ پولیس کو فراہم کریں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایس پی صدر خان زیب انویسٹیگیشن کریں گے، آپس میں کوآرڈینیشن کرلیں جو چیز سامنے آئے ایس پی کو بتائیں۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس کیس کو پیر کے لیے رکھیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیےکہ پیر سے متعلق ججز روسٹر جاری ہوگا اس کے مطابق دیکھیں گے۔
عامر سلطان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔