لاہور،نیب لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا کی ضمانت کی منظوری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا، پراسیکیوشن ٹیم نے اپیل تیار کرلی۔لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں رانا ثناء اللہ کی عبوری ضمانت کنفرم کی تھی تاہم نیب نے اب اپیل کے ذریعے سپریم کورٹ سے ضمانت منسوخ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل تیار کر لی ہے، نیب نے اپنی اپیل میں رانا ثنااللہ کو فریق بنایا ہے۔اپیل میں موقف اختیار کیا جائے گا کہ لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس لیگی رہنما کی ضمانت کنفرم کی، رانا ثناء اللہ کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے لہذا سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ کا ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
نیب نے رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظوری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
