Thursday, September 11, 2025
ہومپاکستانپی اے آر سی کی جانب سے 77واں یوم آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد

پی اے آر سی کی جانب سے 77واں یوم آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی جانب سے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز(این اے آر سی )میں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈاکٹر غلام محمد علی، چیئرمین، پی اے آر سی، ڈاکٹر شہزاد اسد،ڈائریکٹر جنرل، این اے آر سی، سینئر مینجمنٹ کے ساتھ این اے آر سی کے سائنس دان اور سٹاف قومی پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوئے، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانہ سے کیا گیا۔ ڈاکٹر غلام محمد علی، چیئرمین پی اے آر سی نے پاکستان کے قیام کے لیے اسلاف کی ناقابل فراموش قربانیوں کو یاد رکھنے پر زور دیا، اورکہا کہ اب یہ ہمارا اولین فرض ہے کہ ہم پاکستان کو مزید خوشحال، ترقی یافتہ اور زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھائیں۔انہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور زراعت میں پائیدار طریقوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے گرین پاکستان اقدام میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے کونسل کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

ڈاکٹر علی نے کہا کہ تحقیق اور ترقی کے ذریعے، پی اے آر سی زرعی پیداوار کو بڑھانے، کسانوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے اور قوم کے لیے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز اور پائیدار طریقوں کو متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے۔اس موقع پر چیئرمین پی اے آر سی نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کابھی آغاز کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔