ہومبریکنگ نیوزبنگلادیش کی صورتحال پر حکومتِ پاکستان کا پہلا باضابطہ بیان سامنے آگیا

بنگلادیش کی صورتحال پر حکومتِ پاکستان کا پہلا باضابطہ بیان سامنے آگیا

اسلام آباد:بنگلادیش کی صورتحال پر حکومتِ پاکستان کا پہلا باضابطہ بیان سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اورعوام بنگلادیشی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، امید ہے بنگلادیش میں حالات پُرامن اور تیزی سے معمول پر آئیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یقین ہے بنگلادیشی عوام کا جذبہ اور اتحاد انہیں ہم آہنگ مستقبل کی طرف لے جائے گا۔
واضح رہے کہ بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ پیر کو ملک سے فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالتے ہی عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔