Sunday, March 8, 2026
ہوماسلام آبادعدالت نے وفاقی پولیس کو 50 فیصد کوٹہ پردیگر صوبوں سے بھرتیوں کا حتمی فیصلہ کرنےسے روک دیا

عدالت نے وفاقی پولیس کو 50 فیصد کوٹہ پردیگر صوبوں سے بھرتیوں کا حتمی فیصلہ کرنےسے روک دیا

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی پولیس کو50 فیصد کوٹہ پردیگرصوبوں سےبھرتیوں کا حتمی فیصلہ کرنےسےروک دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اخترکیانی نے بیرسٹرایس ایم یاورگردیزی کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔ حکمنامہ کے مطابق آئی سی ٹی پولیس میں بھرتیوں کا عمل جاری رہے گا۔
تحریری حکمنامہ میں کہا گیا کہ دیگرصوبوں کے پچاس فیصد کوٹہ کارزلٹ نہیں سنایا جاسکتا، بھرتیوں کیلئے اسلام آباد کا ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کافیصلہ سنایا جاسکتا ہے۔
تحریری فیصلے کے مطابق فریقین کوآئندہ سماعت تک پیرا وائز کمنٹس داخل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد آئندہ سماعت پر معاونت کیلئے عدالت پیش ہوں۔
حکمنامہ کے مطابق آئندہ سماعت 23 ستمبر کو مقرر کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔