اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں زیرو پوائنٹ کے قریب سابق ایم این اے علی وزیر کی گاڑی سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی۔
حادثے میں زخمی موٹرسائیکل سوار کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سابق رکن قومی اسمبلی کے کزن کا کہنا ہے کہ پولیس نے علی وزیر کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔
خیال رہے علی وزیر 2018 سے 2023 تک خیبر پختونخوا سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور اس دوران بھی وہ متعدد بار گرفتار ہوئے تھے۔
ہوماسلام آباداسلام آباد میں علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار زخمی، سابق ایم این اے گرفتار
اسلام آباد میں علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار زخمی، سابق ایم این اے گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
