Saturday, March 14, 2026
ہومبریکنگ نیوزایک سو نوے ملین پاؤنڈز کیس؛ احتساب عدالت نمبر ایک کے جج پھر تبدیل

ایک سو نوے ملین پاؤنڈز کیس؛ احتساب عدالت نمبر ایک کے جج پھر تبدیل

اسلام آباد(آئی پی ایس)احتساب عدالت نمبر ایک میں ناصر جاوید رانا کو جج تعینات کردیا گیا۔
ناصر جاوید رانا کی احتساب عدالت نمبر ایک میں بطور جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ناصر جاوید رانا کو 3 سال کے لیے جج تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد کو احتساب عدالت نمبر 3 میں تعینات کیا گیا ہے۔
احتساب عدالت نمبر 190 ملین پاؤنڈ کیس زیرسماعت ہے۔ اس سے قبل جج محمد علی وڑائچ 190 ملین پاؤنڈ کیس سن رہے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔