Saturday, March 14, 2026
ہومتازہ ترینمقتدر اداروں سے رابطے ناکام، پی ٹی آئی کی تیسری مرتبہ مذاکرات کی کوشش

مقتدر اداروں سے رابطے ناکام، پی ٹی آئی کی تیسری مرتبہ مذاکرات کی کوشش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی قیادت نے مقتدر اداروں سے رابطوں میں ناکام رہنے اور ان سے مذاکرات کے امکانات معدوم ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر سیاسی رہنماؤں سے مذاکرات کا ڈول ڈالنے کا ا رادہ ظاہر کردیا ہے۔
اس مقصد کیلئے تحریک تحفظ آئین اور اسکے سربراہ محمود خان اچکزئی کو مامور کردیا ہے جو ساڑھے چار مہینے سے کوئی بامعنی رابطہ نہیں کرسکے جس سے مایوس ہو کر نئے وسیع تراتحاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق عمران خان نے 190ملین پاونڈ کی سماعت مکمل ہونے سے پہلے ’بریک تھرو‘ کی سر توڑ کو ششیں شروع کر دیں، عمران ملٹری کورٹس سے بچنے کیلئے سرگرداں ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کو پیغام دے دیا گیا ہے کہ انہیں ملفوف نہیں کھلے بندوں معافی مانگ کر یقین دہانیاں کرانی ہونگی۔
معلوم ہواہے کہ محمود خان اچکزئی اپنے لئے کسی نئے کردار میں دلچسپی نہیں رکھتے اور نہ ہی وہ تحریک انصاف کے سرکردہ افراد کی ہدایات پر عمل کرنے کے لئے تیار ہیں۔
ان کا کہنا ہےکہ آئین کے تحفظ کو صرف اسی وقت یقینی بنایا جاسکتا ہے جب تمام سیاسی جماعتیں اس کیلئے یکسو ہوں اور ایسا لائحہ عمل مرتب کریں جو نہ صرف آئین کے تحفظ کی ضمانت بن سکے بلکہ ملکی نظام کو بھی قابل عمل بنائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔