Wednesday, January 28, 2026
ہوماسلام آبادمارگلہ ہلز شجرکاری مہم میںسفارت کار بھی اپنے حصے کے درخت لگائیں گے،چیئرمین سی ڈی اے

مارگلہ ہلز شجرکاری مہم میںسفارت کار بھی اپنے حصے کے درخت لگائیں گے،چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد(سب نیوز)مارگلہ ہلز شجرکاری مہم،سفارت کار بھی اپنے حصے کے درخت لگائیں گے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سفارت کاروں کو مارگلہ ہلز شجرکاری مہم میں مدعو کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے مارگلہ ہلز شجرکاری مہم کے حوالے سے مارگلہ ٹریل فائیو کا دورہ کیا،
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پرڈپلومیٹک کمیونٹی کو مارگلہ ہلز پر مدعو کر کے شجرکاری مہم کا حصہ بنایا جائے گا۔شجرکاری مہم میں مختلف ممالک کے سفیروں کو مدعو کیا جائے گا جو مارگلہ ہلز پر درخت لگائیں گے،
درخت لگانے والے ڈپلومیٹ #selfiewithatree کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کریں گے تاکہ اس حوالے سے آگہی پیدا کی جا سکے۔
مارگلہ ہلز میں مختلف ممالک کے لیے درخت لگانے کے لیے جگہ بھی مختص کی جائے گی۔
شجرکاری مہم میں طلباء، نوجوانوں اور ٹریلز پر آنے والوں کو بھی اس مہم کا حصہ بنایا جائے تاکہ وہ اپنے اور اپنے فیملی کے لیے درخت لگائیں۔
محمد علی رندھا وا نے کہا کہ سی ڈی اے مارگلہ ٹریلز میں آنے والوں کو پودے اور پلانٹیشن سیڈبا ل فراہم کرے گا تاکہ وہ بھی اس مہم کا حصہ بن سکیں۔
انوائرنمنٹ ونگ کی نرسری کو اپ گریڈ کر کے اس استعداد کار میں مزید اضافہ کیا جائے۔
چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ٹریل فائیو میں ایتھوپیا کے سفیر جمال باقرسے بھی ملاقات۔ایتھوپیا کے سفیر کو پلانٹ سیڈ بھی دیے۔
ایتھوپیا کے سفیر کی شجرکاری مہم کا حصہ بننے کے حوالے سے خصوصی عزم کا اور ہر ممکنہ مدد کا اظہارکیا،۔ ڈی جی انوائرمنٹ، فارسٹرز اور سی ڈی اے کا عملہ بھی موجودتھے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔