Monday, February 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزسرمایہ کاری و سیاحت کا فروغ: 126 ممالک کیلئے آن لائن ویزا ایپلی کیشن سسٹم کا نفاذ منظور

سرمایہ کاری و سیاحت کا فروغ: 126 ممالک کیلئے آن لائن ویزا ایپلی کیشن سسٹم کا نفاذ منظور

اسلام آباد(سب نیوز )کابینہ نے سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کیلئے 126 ممالک کیلئے آن لائن ویزا ایپلی کیشن سسٹم کے نفاذ کی منظوری دے دی ۔ان ممالک کے شہری 24 گھنٹوں کے اندر بزنس اور ٹورسٹ ویزا حاصل کر سکیں گے، ان ممالک کے شہری ویزا پراسیسنگ فیس سے بھی مستثنی ہوں گے۔

سکھ یاتریوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت کیلئے الگ سے سب کیٹیگری کی منظوری بھی دی گئی ہے، وفاقی وزارت داخلہ میں ڈیش بورڈ قائم کیا جائے گا جو آن لائن ویزا کے نظام کی نگرانی کرے گا۔وفاقی کابینہ نے بینکوں کے مقدمات کے حوالے سے خصوصی عدالتیں اور بینکنگ کورٹس نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی۔ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت مختلف ہائیکورٹس کی تجویز کردہ بینکنگ کورٹس تشکیل دی جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔