اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین کو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز کے خطوط کو “سیاسی شعبدہ بازی” قرار دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی فورمز کو سیاسی مفادات کے لئے استعمال کرنا افسوسناک اور پارلیمانی روایات کے برعکس ہے ،
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کو نمٹانے اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے ایڈھاک ججز کا تقرر بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز کے مطالبے پر کیا گیا ،
قوم نے دیکھا کہ جوڈیشل کمیشن نے آئین کے مطابق بھاری اکثریت سے ایڈہاک ججوں کی تعیناتی کی منظوری دی ،
جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین کو خط لکھنا صرف سیاست ہے کیونکہ آئینی ادارے کے سربراہ خود جواب نہیں دیتے ،آئینی فورمز کو آئینی کام کرنے دیں، انہیں سیاست کی نذر نہ کریں۔
ہومبریکنگ نیوزوزیر قانون نے جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین کو اپوزیشن لیڈر کے خطوط کو "سیاسی شعبدہ بازی" قرار دے دیا
وزیر قانون نے جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین کو اپوزیشن لیڈر کے خطوط کو “سیاسی شعبدہ بازی” قرار دے دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
