اسلام آباد (سب نیوز )حکومت اور ٹی ایل پی میں مذاکرات کامیاب ہوگئے، ٹی ایل پی رہنماں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت فلسطینی عوام کی مدد کیلئے کوششیں جاری رکھیگی۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اسرائیل، فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، ٹی ایل پی فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنے پر بیٹھی۔
انھوں نے کہا کہ حکومت فلسطینی عوام کی مدد کیلئے کوششیں جاری رکھے گی، ایک ہزار ٹن خوراک اور دیگرسامان غزہ بھجوائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 31 جولائی سے قبل امداد غزہ بھیجی جائیگی، غزہ پر حملہ کرکیاسرائیل دہشت گرد کے طور پر سامنےآیا، اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔
