اسلام آباد (آئی پی ایس)تھانہ شالیمار کے علاقہ سیکٹر ایف ٹین مرکز میں غدار وطن کے نام سے بینر لگا دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بینر گزشتہ رات آویزاں کیا گیا جس پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی تصاویر ہیں ،
پی ٹی آئی رہنماوں کے ساتھ ٹی وی اینکرز اور بیرون ملک مقیم تجزیہ کاروں کی بھی تصویریں موجود ہیں۔
بینر میں شہباز گل، شہزاد اکبر، اکبر حسین، شاہین صہبائی ،احمد نورانی، صابر شاکر، اطہر ماشوانی، میجر ر عادل راجہ ،وجاہت سعید، نزر چوہان، وقاص ملک، معید پیرزادہ ،شہباز مہدی، سارا مہر،اکبر حسین اور دیگر کے نام اور تصویریں بھی بینر پر چسپاں کی گئیں ہیں۔
اسلام آباد،سیکٹر ایف ٹین مرکز میں غدار وطن کے نام سے بینر لگا دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
