Thursday, December 25, 2025
ہومبریکنگ نیوزکابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ کیتحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ

کابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ کیتحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(سب نیوز ) کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔کابینہ ڈویژن نے 7 اگست تک تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کر لیں، بولیاں 7 اگست کو ہی کھولی جائیں گی، توشہ خانہ میں موصول مختلف کیٹیگریز کے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جائے گا۔ زیورات، گھڑیاں اور کارپٹس سمیت دیگر موصول تحائف کی قدر معلوم کی جائے گی، کابینہ ڈویژن کی جانب سے کامیاب تخمینہ کاروں کے ساتھ ایک سال کے لیے معاہدہ کیا جائے گا۔کامیاب اپریزرز کو تحائف کے تخمینوں کے لیے چارجز ادا کیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔