Friday, December 26, 2025
ہومبریکنگ نیوزپولز میں آپ کی شکست دکھائی دے رہی ہے: نینسی پلوسی کی بائیڈن سے مبینہ کال گفتگو

پولز میں آپ کی شکست دکھائی دے رہی ہے: نینسی پلوسی کی بائیڈن سے مبینہ کال گفتگو

واشنگٹن(سب نیوز ) امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سابق ہاس اسپیکر نینسی پلوسی کی صدر جوبائیڈن سے فون کال پرمبینہ گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے صدر سے کہا کہ پولز سے پتا چلتا ہیکہ وہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک ذریعہ نے بتایا ہیکہ نینسی پلوسی اور بائیڈن کے درمیان بات چیت گزشتہ ہفتے ہوئی تھی اور اس گفتگو میں پلوسی نے بائیڈن کوکہا کہ پولز سے پتا چلتا ہے کہ وہ صدارتی الیکشن نہیں جیت سکتے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نینسی پلوسی نے بائیڈن کوبتایا کہ پولز میں ان کی شکست دکھائی دے رہی ہے، نینسی نے بتایا کہ پولزکے مطابق بائیڈن ٹرمپ کو نہیں ہرا سکتے لہذا بائیڈن کا انتخاب لڑنا ڈیموکریٹس کی جیت کے امکان کو نقصان پہنچاسکتا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نینسی پیلوسی کی گفتگوکے ردعمل میں بائیڈن نے پولز سے متعلق دفاعی اندازاختیار کرتے ہوئے کہا کہ انکے پاس ایسے پولز ہیں جوکامیابی کا بتا تے ہیں، کسی ذریعہ نے اشارہ نہیں دیا کہ پیلوسی سمجھتی ہیں کہ بائیڈن کو انتخابی دوڑسے باہر ہوجانا چاہیے۔ یاد رہے گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں نینسی پلوسی نے کہا تھا کہ صدر پرمنحصر ہیکہ وہ فیصلہ کریں کہ وہ انتخاب لڑیں گے یا نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔