Tuesday, December 23, 2025
ہومپاکستانانسداد دہشت گری عدالت نے سانحہ نومئی کے 3مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں

انسداد دہشت گری عدالت نے سانحہ نومئی کے 3مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں

لاہور(سب نیوز)لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جناح ہاوس حملہ کیس سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔

جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو جناح ہاوس حملہ، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان حملہ کیسز میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔لاہور کی انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 6 جولائی کو 3 مقدمات میں دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سرکاری وکیل نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کر کے انہیں گرفتار کرنے کی استدعا کر رکھی تھی۔

واضح رہے کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف تھانہ سرور روڑ ، گلبرگ اور تھانہ شادمان پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔