اسلام آباد (آئی پی ایس )بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ عمران نے نکاح کے متعلق جھوٹ بولا ، ہیرو کا اخلاقی لیول دیکھ لیں۔
اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاورمانیکا کا کہنا تھا کہ چودہ نومبرکومیں نے بشری بی بی کوطلاق دی، بشری بی بی کے بھائی کوبھی طلاق کا علم نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کے نکاح پر کسی نے نہیں پوچھا ہمارے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ چار سال سے مجھے سوشل میڈیا پر برا بھلا کہا جارہا ہے، ہم نے اپنے خلاف باتوں کا کبھی جواب نہیں دیا آج اپنا موقف دینا چاہتا ہوں، یکم جنوری کو بانی پی ٹی آئی کا نکاح ہوا اور7جنوری کونکاح سے انکارکیا گیا، مجھے سمجھ نہیں آرہی سابق وزیراعظم نے جھوٹ کیوں بولا، بڑے ہیرو کا اخلاقی لیول دیکھ لیں ۔خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ مغربی ممالک کی مثالیں دیتا ہے، اگرمغربی ممالک میں ایسا کوئی کام ہوتولوگ استعفی دے دیتے ہیں، جھوٹ بول کرآج تک صفائیاں دے رہے ہیں، ہم بحیثیت قوم کس طرف جارہے ہیں، عدت کوغلط بیانی کرکے چھپایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرطلاق ہوگئی توکیا برا تھا کہ نکاح کیلئے رک جاتے، بانی پی ٹی آئی نے7جنوری کونکاح کی تردید کی، 18فروری کودوسری بارنکاح کیا، آج ان کے وکلا کی ٹیم محنت پرلگی ہے کہ39دن کی مدت ثابت کرنی ہے،کیس کو کیوں جلدی ختم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیا کسی نے علما سے پوچھا، شریعہ کورٹ سے بھی مشاورت نہیں کی گئی، بشری بی بی کیساتھ 28سال گزارے ہیں، ہارجاوں یا جیتوں فرق نہیں پڑتا، اسلامی قوانین پرعمل کرنا چاہیے، سوشل میڈیا پرججزکیخلاف ٹرولنگ کی جاتی ہیں۔
