ہوماسلام آبادشہریوں کو بارش اور سخت دھوپ سے بچانے کیلئے اسلام کے مختلف مقامات پر بس سٹاپ کی تزئین و آرائش کا کام مکمل

شہریوں کو بارش اور سخت دھوپ سے بچانے کیلئے اسلام کے مختلف مقامات پر بس سٹاپ کی تزئین و آرائش کا کام مکمل

اسلام آباد ،میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے شعبہ ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن(ڈی ایم اے) انتظامیہ نے شہریوں کو بارش اور سخت دھوپ سے بچانے کے لئے اسلام کے مختلف مقامات پر بنائے گئے بس سٹاپ کی تزئین و آرائش کا کام نجی کمپنیوں کے تعاون سے مکمل کر لیا ہے ، شہریوں نے ڈی ایم کے احسن اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کرنے کے لئے ان سٹاپوں پر بنی انتظار گاہوں پر بیٹھنے اور سائے کے مناسب انتظام سے سفری مشکلات میں آسانی پیدا ہو گی ۔ ایم سی آئی نے اپنے محدود وسائل کے باعث تزئین و آرائش اور دیکھ بھال کا کام نجی شعبہ کے ذریعے مکمل کیا ہے جس کی حفاظت اور دیکھ بھال کا انتظام بھی نجی شعبہ کے زمہ ہی ہو گا ،مذکورہ عمل کو اسلام آباد کے شہریوں نے سراہتے ہوئے ڈی ایم اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اداروں کی جانب سے ایسے عوام دوست منصوبے حکومت کی عوام کی خدمت کے بارے ترجیحات کی عکاسی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔