Thursday, January 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر قرض دینے کو تیار

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر قرض دینے کو تیار

بینکاک(سب نیوز )ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی پی) اور حکومت پاکستان کے درمیان قرض معاہدہ طے پا گیا ۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ کے مطابق معاہدے کے تحت اے ڈی بی پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر قرضہ دے گا رقم سے پاکستان میں انفرااسٹرکچر (بنیادی ڈھانچے) میں پائیدار سرمایہ کاری کی جائے گی۔

اے ڈی پی کے مطابق یہ رقم پرائیویٹ پبلک سرمایہ کاری کر کے سروسز کی فراہمی پر خرچ ہوگی۔اعلامیہ کے مطابق کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی اور سیکرٹری اقتصادی امور نے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے سیانفراسٹرکچر اور سروسز میں پائیدار سرمایہ کاری میں مدد ملے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔