Wednesday, January 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزآن لائن اور ٹیلی فونک فراڈ کی روک تھام ، پی ٹی اے ان ایکشن

آن لائن اور ٹیلی فونک فراڈ کی روک تھام ، پی ٹی اے ان ایکشن

اسلام آباد (سب نیوز)آن لائن اور ٹیلی فونک فراڈ کی روک تھام ، پی ٹی اے ان ایکشن ،پی ٹی اے نے موبائل فون فراڈ میں استعمال ہونے والی 1,509 موبائل سمز کو بلاک کردیا ۔پی ٹی اے نے موبائل فون فراڈ میں ملوث 30 افراد کے شناختی کارڈ بلیک لسٹ کردیے ۔فراڈ میں ملوث ان 30 افراد کے شناختی کارڈ پر مزید کوئی نئی سم جاری نہیں کی جا سکے گی ۔

رواں سال پی ٹی اے کو اب تک دھوکہ دہی سے متعلق 6,298 شکایات موصول ہوئی ہیں ، ترجمان پی ٹی اے کے مطابق فراڈ کال اور ایس ایم ایس کے حوالے سے 4838 شکایات موصول ہوئی ہیں ۔واٹس ایپ کے ذریعے فراڈ کی 782 شکایات موصول ہوئی ہیں۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر دھوکہ دہی سے متعلق 487 شکایات موصول ہوئی ہیں ۔بول گیم شو کے حوالے سے دھوکہ دہی پر مبنی کال اور میسجز کی 191 شکایات موصول ہوئی ہیں ۔موبائل فون فراڈ کی روک تھام کے لیے پی ٹی اے سخت اقدامات اٹھارہی ہے۔

جنوری سے اب تک فراڈ میں ملوث 1,509 موبائل سمز کو بلاک کیا گیا ہے۔پی ٹی اے نے 1,401 موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی بلاک کیے ہیں ۔فراڈ میں ملوث ہونے کی بنیاد پر 30 شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیں۔پی ٹی اے نے 5,609 موبائل سمز کے لیے وارننگ جاری کی ہے ۔صارفین فراڈ کالز اور ایس ایم ایس لازمی رپور ٹ کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔