اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 2017 کے بعد سے آج تک جنرل (ر) باجوہ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔اپنے ٹویٹ میں انہوں ںے کہا کہ میری مصدقہ معلومات کے مطابق پاناما کیس میں عدالتی فیصلے یعنی 28 جولائی 2017 کے بعد سے آج تک جنرل باجوہ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر ایک آدھ منٹ کی تعزیت کے سوا گزشتہ سات سال میں کوئی ٹیلی فونک رابطہ بھی نہیں ہوا۔
عرفان صدیقی کی جنرل باجوہ اور نواز شریف کی 2022میں ملاقات کی تردید
- ٹیگز
- ثناء سجاد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
