Thursday, January 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزعالمی بینک نے پاکستان کیلئے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔

ورلڈبینک اعلامیے کےمطابق یہ رقم دو مختلف منصوبوں پرخرچ کی جائے گی،سماجی شعبے،غریب طبقے کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی گئی،رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ ہوگی۔

اعلامیےکےمطابق فنڈز کےذریعےزرعی شعبے کی پیداواربہتر ہو سکے گی،فنڈز فراہمی کا مقصد زرعی شعبےکوموسمیاتی تبدیلیوں کےاثرات سےمحفوظ بنانا ہے،دوسرے پراجیکٹ کے تحت 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

عالمی بینک کی جانب سےدی گئی رقم کا مقصد سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے کی بہتری لانا،اورشعبہ لائیو اسٹاک موسمیاتی تبدیلیاں کے اثرات سے محفوظ بنایا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔