ہومبریکنگ نیوزوزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے بلاول بھٹو وزیر اعظم ہا ئو س پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے بلاول بھٹو وزیر اعظم ہا ئو س پہنچ گئے

اسلام آباد(سب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہا ئو س پہنچ گئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور خورشید شاہ بھی وزیراعظم ہا ئو س پہنچے ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمداورنگزیب، وزیر اطلاعات عطاتارڑ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق بھی وزیراعظم ہا ئو س پہنچے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اوربلاول بھٹو کے درمیان ملاقات 4 بجے متوقع تھی جو تاخیر کا شکار ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وفاقی بجٹ پر اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف چیئرمین پیپلز پارٹی کو بجٹ پر اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کا بتانا ہیکہ بلاول بھٹو مختلف اداروں کی نجکاری پربھی تحفظات رکھتے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم حکومت میں وعدے پورے نہ ہونے پر بھی شاکی ہے، اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کو ترقیاتی پروگرام میں رکھے گئے فنڈز سندھ کو نہ ملنے کا بھی شکوہ ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں پیپلزپارٹی کی شمولیت اور پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔