لاہور: وزیر اعلی پنجاب کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لئے پورے صوبے میں گرینڈ آپریشن
وزیر اعلی پنجاب نے زائد کرایوں سے لٹنے والے مسافروں کی رقم واپس کراکر ایک نیا ریکارڈ بنا دیا،
تاریخ میں پہلی بار اضافی وصول کردہ کرائے کی رقم سواریوں کو واپس ادا کی گئی،
مجموعی طور پر 14 لاکھ 67 ہزار 921 روپے کی رقم سواریوں کو واپس کی گئی،
کرائے کی مد میں ناجائز طور پر وصول کردہ رقم واپس ملنے پر مسافروں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ۔
پیسے کیوں واپس کر رہے ہیں؟ سواریوں نے حیرانی اور پریشانی میں سوال کیا۔
ڈپٹی کمشنرز اور پولیس عملے کا سواریوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر اتنا ہی کرایہ دینا ہے جتنا حکومت نے مقرر کیا ہے،
سرکاری ریٹ سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو بڑی پھکی، 27 لاکھ 84 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔
گرینڈ آپریشن کے پہلے دن 3 ہزار 220 گاڑیوں میں ریٹ چیک کئے گئے
مسافروں کے ٹکٹ، سواریوں کی تعداد کی پڑتال کی گئی، ٹکٹ کتنے کا خریدا؟ کے سوال پوچھے گئے
خلاف ورزی پر 1448 گاڑیوں کے چالان، 354 گاڑیاں بند کر دی گئیں۔
مقررہ نرخ سے زائد کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف 9 مقدمات بھی درج کئے گئے ۔
رقم واپس ملنے پر کئی بزرگ خواتین نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو دعائیں دیں۔
اٹک، راولپنڈی، مری، چکوال، جہلم، گوجرانولہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، چنیوٹ، فیصل آباد میں ڈپٹی کمشنرز کی قیادت میں پڑتال کی گئی۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، ڈی جی خان، لیہ، بہاولپور، مظفرگڑھ، راجن پور میں بھی مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں اور روٹس پر چیکنگ کی گئی۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اہلکاروں اور عملے کو شاباش دی
وزیراعلی پنجاب نے عوام سے اپیل کی کہ کرایہ وہی ادا کریں جو حکومت نے مقرر کیا ہے،
کرائے نامے گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں پر نمایاں لگائے جائیں، وزیر اعلی پنجاب کی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی گئی ۔
