Friday, December 26, 2025
ہومبریکنگ نیوزمجھے عدالت جانے سے روکا، بتایا گیا وہاں جج کو ایجنسیوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے، عمر ایوب

مجھے عدالت جانے سے روکا، بتایا گیا وہاں جج کو ایجنسیوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے، عمر ایوب

اسلام آباد (سب نیوز )قائد حزب اختلاف عمر ایوب کو سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جانے سے روکا گیا، قومی اسمبلی اجلاس میں واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انھوں نے انکشاف کیا کہ ہمیں بتایا گیا وہاں جج کو ایجنسیوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے بتایا کہ میری سرگودھا میں عدالت میں پیشی تھی، پنجاب پولیس کے افسر نے میرا راستہ روکا اور مجھے عدالت نہیں جانے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پولیس افسر کو بتایا کہ میری عدالت میں حاضری ہے، کچھ دیر کا بتایا گیا مگر بہت دیر ہوئی، جب ہم عدالت پہنچے تو دروازے بند تھے۔انھوں نے کہا کہ ہم عدالت کے سامنے کھڑے تھے، مگر عدم پیروی پر ہماری ضمانتیں خارج کر دی گئیں۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، یہ بتا دوں کہ یہ آج ہمارے ساتھ ہو رہا ہے، کل باقی ارکان کے ساتھ ہو گا، وقت کا پہیہ گھومتے وقت نہیں لگتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔