Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزکار سرکار میں مداخلت کا الزام، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویرالیاس گرفتار

کار سرکار میں مداخلت کا الزام، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویرالیاس گرفتار

اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد پولیس نے کار سرکار میں مداخلت پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویرالیاس کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے سردارتنویرالیاس کے بیٹوں کے خلاف تھانا مارگلہ میں مقدمہ درج کیا۔ شہری شیراز خان نے سردارتنویرالیاس کے بیٹوں کے خلاف تشدد کرنے پر مقدمہ درج کرایا۔ ذرائع کے مطابق پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے پہنچی تو سردارتنویرالیاس نے مزاحمت کی۔ ذرائع نے بتایاکہ پولیس نے مزاحمت اور کارِسرکار میں مداخلت پر سردارتنویرالیاس کو گرفتارکرلیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔