Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزسپریم کورٹ میں سینیارٹی کے برعکس ججز کی تعیناتی افسوسناک ہے: پختونخوا بار کونسل

سپریم کورٹ میں سینیارٹی کے برعکس ججز کی تعیناتی افسوسناک ہے: پختونخوا بار کونسل

پشاور(سب نیوز )خیبرپختونخوا بار کونسل کا سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔ جمعہ کو چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ہائیکورٹ کے 3 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی سفارش کی گئی، اس کے علاوہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی کے نام کی بھی سفارش کی گئی۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر خیبرپختونخوا بار کونسل کی مخالفت سامنے آئی ہے۔

بار کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں سینیارٹی کے برعکس ججز کی تعیناتی افسوسناک ہے، سپریم کورٹ نے اپنے ہی فیصلے کے برعکس لاہور ہائیکورٹ سے جونیئر جج تعینات کیا۔بار کونسل کا کہنا ہے کہ بین الصوبائی بار کونسلز اجلاس میں سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کی مخالفت کی جائے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال کو بھی سپریم کورٹ لانے کی سفارش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے ججز کے نام حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔