اسلام آباد :خاور مانیکا پر حملے کا مقدمہ درج تھانہ رمنا میں درج مقدمہ ،پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں دہشگردی کی دفعہ بھی شامل ہیں۔
مقدمے میں پی ٹی آئی کے وکلاء نعیم پنجوتھا، علی اعجاز بٹر، زاہد بشیر ڈار، عثمان گِل، انصرکیانی سمیت 25 ملزمان نامزد سماعت کے دوران وکلاء اور پرائیویٹ افراد نے احاطہ عدالت میں ہلڑ بازی کی ، متن مجمع کی قیادت ایڈوکیٹ برکی کر رہے تھے،
مقدمہ متن کے مطابق ایڈوکیٹ برکی نے خاور مانیکا کو،للکارا کہ آج اس کو زندہ نہیں چھوڑنا، متن کے مطابق ایڈوکیٹ برکی نے خاور مانیکا کو دھکا مارا اور نعیم پنجھوتا نے مکوں سے حملہ کیا۔
واضح رہے گزشتہ روز بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر احاطہ عدالت میں پی ٹی آئی کے وکلا نے دھاوا بول دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی جانب سے عدت میں نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی، جس میں خاور مانیکا نے عمران خان کے خلاف سخت باتیں کیں۔
جس پر کمرہ عدالت میں موجود پی ٹی آئی خواتین نے شیم شیم کے نعرے لگائے اور ان پر پانی کی بوتلیں پھینکیں اور تھپڑ بھی مارے۔
سماعت کے بعد خاور مانیکا باہر نکلے تو وہاں موجود پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے انہیں تھپڑ مارا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پی ٹی آئی وکلا خاور مانیکا پر چڑھ دوڑے اور ایک وکیل نے انہیں مکہ مار کر زمین پر گرادیا جبکہ باقی وکلا انہیں مارنے کے لئے پیچھے بھاگے۔ تو خاور مانیکا کے ساتھ موجود وکلا نے انہیں بچاکر بھگاتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے۔
کمرہ عدالت کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے شدید نعرے بازی کی اور رہا کرو رہا کرو عدلیہ کو رہا کرو کے نعرے لگائے۔
خاور مانیکا پر احاطہ عدالت میں تشدد، پی ٹی آئی وکلاء کے خلاف مقدمہ درج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
