Monday, March 2, 2026
ہومبریکنگ نیوزجنوبی وزیرستان کے مشران جرگہ کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان سے ملاقات

جنوبی وزیرستان کے مشران جرگہ کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان سے ملاقات

اسلام آباد (سب نیوز )جنوبی وزیرستان کے مشران جرگہ کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان سے ملاقات، جرگہ میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین موجود تھے۔ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزداہ حسین اور رکن صوبائی اسمبلی آصف خان، اور قومی اسمبلی میں ہونے مشترکہ جرگہ میں جنوبی وزیرستان کے وزیر اور محسود قبیلے کے مشران شریک ہیں۔

مشران جرگہ نے انگور اڈا بارڈر بند ہونے کے باعث مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔جرگہ کے مطابق باڈر کے آر اور پار قبائل کی رشتے داریاں ہیں بارڈر بند کرنے سے آمدورفت پر پابندی لگانے سے مسائل میں اضافہ ہوگا۔۔8 سال سے وعدہ کرکے معاوضہ نہیں دیا گیا۔ ہزار سے زائد معاوضے کے لیے ٹوکن جاری کیے مگر آج تک رقم نہیں دی گئی۔ہمارا ایک نکاتی ایجنڈہ ہے کہ ہمیں ہمارے نقصان کا معاوضہ دیا جائے۔ اپوزیشن لیڈر کا معاملے کو قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ۔امید ہے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ممبران اسمبلی کی فلور پر ہماری آواز اٹھائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔