Sunday, March 1, 2026
ہومبریکنگ نیوزنواز شریف کو ن لیگ کی کمان دینے کی تیاری،کل ہونے والے اجلاس کی ایجنڈہ تیار ،

نواز شریف کو ن لیگ کی کمان دینے کی تیاری،کل ہونے والے اجلاس کی ایجنڈہ تیار ،

لاہور(سب نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے نئے صدرکیانتخاب کے لیے پارٹی کا الیکشن کمیشن آج کاغذات نامزدگی جاری کرے گا جبکہ 5 رکنی الیکشن کمیشن کی سربراہی رانا ثنا کررہے ہیں، کل 4 بجے پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل نئے صدرکا انتخاب کرے گی اور امکان ہے کہ نوازشریف ن لیگ کے بلامقابلہ صدرمنتخب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق دیگراراکین میں اقبال ظفر،عشرت اشرف، جمال شاہ کاکڑ اورکھیل داس کوہستانی شامل ہیں۔ پارٹی الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوارآج شام 5 بجے تک کاغذات حاصل کرسکیں گے، کاغذات نامزدگی پارٹی سیکرٹریٹ سے حاصل کرسکیں گے۔ پارٹی الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات کل صبح 10سے12بجے تک جمع کروائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل دوپہر 1سے 2 بجے کے درمیان ہوگی۔

علاوہ ازیں کل کی جنرل کونسل کے اجلاس کا ایجنڈہ جاری کردیا گیا۔ ایجنڈے کے مطابق جنرل کونسل کے اجلاس میں پارٹی آئین میں ترامیم بھی منظورکروائی جائیں گی، اجلاس میں صدر کے عہدے کا انتخاب کیا جائیگا، کشمیر، فلسطین سمیت مختلف معاملات پرقرادادیں منظور کی جائیں گی۔ ایجنڈے کے مطابق قائم مقام صدر شہبازشریف اجلاس سے خطاب کرینگے، نومنتخب صدرنوازشریف بھی اجلاس سے خطاب کرینگے،۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔