Sunday, March 1, 2026
ہومبریکنگ نیوزسندھ ہائیکورٹ نے کورٹ رپورٹرز کو عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دیدی،پیمرا نوٹیفیکشن کی بعض شقوں پر عمل درآمد روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے کورٹ رپورٹرز کو عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دیدی،پیمرا نوٹیفیکشن کی بعض شقوں پر عمل درآمد روک دیا

کراچی(سب نیوز ) سندھ ہائیکورٹ نے کورٹ رپورٹرز کو روزہ مرہ کی عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ کی اجازت دے دی۔عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔عدالت نے کورٹ رپورٹرز کو روزہ مرہ کی عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دیتے ہوئے پیمرا کے 21 مئی کے نوٹیفکیشن کی پابندی سے متعلق شقوں پر عملدرآمد روک دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا، وزارت اطلاعات اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 جون تک جواب طلب کر لیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ کورٹ رپورٹرز کو بھی عدالتی رپورٹنگ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، بعض ریمارکس یا آبزرویشن نشر ہونے سے عدلیہ کا غلط تاثر چلا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پیمرا نے کورٹ رپورٹرز کے عدالتی کارروائی میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی جس کے خلاف مختلف شہروں میں صحافیوں کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔