اسلام آباد(سب نیوز ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپوراور وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات کی اہم تفصیل سامنے آگئی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزارت داخلہ میں وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی اور خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر شکایت کی۔
اس ملاقات میں وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری بھی شامل تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے پی نے شکوہ کیا کہ صوبے میں 18، 18 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معمولات زندگی اور کاروبار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے جواب دیا کہ کے پی کے میں اربوں روپیکی بجلی چوری ہوتی ہے۔ انہوں ںے واضح کیا کہ صوبے میں بجلی چوری روک دیں صوبے کے لوگوں کو 24گھنٹے بجلی دینیکوتیارہیں۔
