Sunday, March 1, 2026
ہومبریکنگ نیوزریاست لوگوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے،پشاور ہائیکورٹ

ریاست لوگوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے،پشاور ہائیکورٹ


پشاور: لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ ریاست لوگوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

حیات آباد سے الکوزی خاندان کے افراد کے لاپتا ہونے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے کی، جس میں حیات آباد سے 4 بھائی اغوا کیس کے وکیل محمد نادر شاہ اور ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمان خیل پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے پولیس کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی پروگریس رپورٹ آئندہ پیشی پر پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔