Friday, February 27, 2026
ہومپاکستانپنجاب میں نان روٹی کے بعد بیکری مصنوعات کی قیمتیں بھی کم کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں نان روٹی کے بعد بیکری مصنوعات کی قیمتیں بھی کم کرنے کا فیصلہ

لاہور (آئی پی ایس )پنجاب حکومت نے صوبے میں نان، روٹی کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب بیکری مصنوعات کی قیمتیں بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے معاملے پر وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری خوراک، ڈی جی فوڈ اتھارٹی، ڈی جی انڈسٹریز اور ڈپٹی کمشنر سمیت بیکری ایسوسی ایشن اور مختلف برانڈ کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا 2 ماہ کے دوران گندم، آٹے اور میدے کی قیمتوں میں 30 سے 48 فیصد تک کمی ہوئی، روٹی اور نان کی قیمت میں کمی کرائی ہے اور اب بیکری مصنوعات کی قیمتیں بھی کم ہوں گی۔بلال یاسین نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کو 27 مئی تک قیمتوں میں رضاکارانہ کمی کا وقت دیا ہے، ڈبل روٹی، رسک اور بن کی قیمتوں میں کمی کی جائے، بصورت دیگر پنجاب بھر میں انتظامیہ کم قیمتوں پر بیکری مصنوعات کی دستیابی یقینی بنائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔