Sunday, June 22, 2025
spot_img
ہوماسلام آبادتصویر کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا جا رہا ہے: اسلام آباد پولیس

تصویر کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا جا رہا ہے: اسلام آباد پولیس

اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد پولیس کے افسر کی سیو غزہ موومنٹ کے رہنما مشتاق احمد خان سے انگلی اٹھا کر بات کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے وضاحت سامنے آئی ہے۔ایک بیان میں اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ احتجاج کے دوران کی ایک تصویر کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا جا رہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسر مظاہرین کے ساتھ تحمل سے بات کر رہے ہیں، مگر اس ویڈیو میں سے ایک تصویر نکال کر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس ایک پروفیشنل پولیس ہے جو اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ہرشہری کی عزت اسلام آباد پولیس کا فرض ہے اور پولیس تمام شہریوں کی عزت و تکریم کا خیال رکھتی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔