اسلام آباد،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن ، کیپٹن (ر)زاہد سعید نے ملاقات کی جس میں،صدر مملکت کو سال 2018 اور سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی ۔ملاقات میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، افضل لطیف اور سیکریٹری ایف پی ایس سی ، ہمیرا حمدبھی شریک تھے ۔اس موقع پر صدر مملکت کو بریفنگ دی گئی کہ ملک بھر میں اقلیتوں کیلئے مختص 98آسامیاں خالی ہیں، سال 2018 میں 3200 آسامیوں پر تقریبا 741،000درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ سال 2019 میں 3600 آسامیوں پر 8 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان کے امیدواروں کی سہولت کیلئے انٹرویو ز گلگت بلتستان میں ہی لیے جائیں گے۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھرتی کے عمل کو شفاف اور سائنسی بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، شفافیت کیلئے امتحانات میں معروضی سوالات کا حصہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ متعلقہ اداروں کے تعاون سے اقلیتوں کی سیٹیں خالی رہ جانے کی وجوہات کا تعین کیا جائے، خواتین اور اقلیتوں کیلئے مختص آسامیاں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی کی تعریف کی ۔
صدرمملکت سے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی ملاقات،سال 2018 اور سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ پیش
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
