Friday, December 26, 2025
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد میں شہریوں کو ان دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے سہولت

اسلام آباد میں شہریوں کو ان دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے سہولت

اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرنے کی سہولت کا آغاز کردیا۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ایس ایس پی ٹریفک سرفراز ورک کی ہدایات کی روشنی میں ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، لارنر پرمٹ، متبادل لائسنس کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تین جدید ترین سہولیات سے آراستہ گاڑیاں تیار کر گئی ہیں۔

ان گاڑیوں میں دو کاونٹرز جدید لیپ ٹاپ یو پی ایس بیک اپ جنریٹر پرنٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔خصوصی وفاقی تعلیمی اداروں کالجوں، یونیورسٹیوں، پبلک پارکوں اور جسمانی معذور افراد کے ساتھ ساتھ 70 برس سے زائد عمر کے افراد کے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت دی گئی ہے۔

گزشتہ روز ڈرائیونگ سہولت سینٹر وین میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکاروں عمران اور فواد نے آبپارہ مارکیٹ کے قریب شہریوں کی معاونت کی، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے اپنے لائسنسز بنوائے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اس سہولت کے آغاز سے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے، حکام بالا کو ان سہولت سینٹر کی گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سہولت کو مزید بہتر بنایا جائے اور مساجد، ہسپتالوں اور ضلعی کچہری میں سہولت دی جائے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے پی آر او محمد نویس کا کہنا تھا کہ سہولت کی مزید بہتری کے ساتھ ساتھ شہریوں میں عوامی آگاہی پروگرام شروع کیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔