Friday, December 26, 2025
ہومپاکستانوزیراعظم سے جے یو آئی وفد کی ملاقات، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پرگفتگو

وزیراعظم سے جے یو آئی وفد کی ملاقات، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پرگفتگو

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہبازشریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی، صوبہ بلوچستان کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور ملکی معیشت کو پٹڑی پر ڈالنے کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کرچلنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

محمد شہبازشریف اور مولانا عبدالغفور حیدری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی عثمان بادینی اور نور عالم خان بھی موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔