Friday, December 26, 2025
ہومبریکنگ نیوزنو مئی واقعات کی سزا پوری پارٹی کو دی جا رہی ہے،عارف علوی

نو مئی واقعات کی سزا پوری پارٹی کو دی جا رہی ہے،عارف علوی

گوجرانوالہ (آئی پی ایس )سابق صدر عارف علوی نے نو مئی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم عثمان لغاری کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔سابق صدر عارف علوی نے عثمان لغاری کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی میں جو سزائیں ہوئیں اس کی مذمت کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے مجھے ہدایت کی ہے جن لوگوں کو سزائیں ہوئیں، جنہوں نے گرفتاریاں دیں ان کے گھروں میں جا ئوں۔عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا انہیں تسلی دوں، بانی پی ٹی آئی نے کہا انہیں بتاں یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے،

صحافی نے عارف علوی سے سوال کیا کہ ایک طرف پی ٹی آئی کہتی ہے نو مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں سے ہمارا تعلق نہیں، دوسری طرف آپ ان لوگوں کے گھر جارہے ہیں وضاحت کریں پی ٹی آئی کا پالیسی بیانیہ ہے کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے جواب میں کہا کہ پالیسی بیانیہ میں نے آپ کے سامنے بیان کر دیا ہے، میں ان کے گھر بھی جا رہا ہوں اور انہیں تسلی بھی دے رہا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔