ہومپاکستانرہنما پی پی سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

رہنما پی پی سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سلیم حیدر خان نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں ہوئی جہاں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے سردار سلیم حیدر خان سے گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔اس موقع پر گورنر ہاوس ایک زرداری سب پہ بھاری اور جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا۔واضح رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے عمرہ کی ادائیگی کے باعث سعودی عرب میں ہونے کی وجہ سے حلف برداری دو بار ملتوی کی گئی، مسلم لیگ ن نے پی پی قیادت سے حلف برداری ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔