ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی راول ڈیم چوک پر فلائی اوور کو تین سے چار ماہ میں فنکشنل کرنے کی ہدایت

چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی راول ڈیم چوک پر فلائی اوور کو تین سے چار ماہ میں فنکشنل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) کے چیئرمین عامر علی احمد نے راول ڈیم چوک کے دورے کے دوران مزکورہ منصوبے پر فلائی اوور کو تین سے چار ماہ میں فنکشنل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کے چیئر مین عامر علی احمد نے گزشتہ روز راول ڈیم چوک منصوبے کا اچانک دورہ کیاہے۔اس موقع پر ممبران سمیت دیگر افسران اور متعلقہ عملہ بھی موجود تھا۔چیئر مین نے جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیااورکام کی رفتار کو مزید تیز اور بہتر بنانے کی خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔جبکہ موقع پرموجودممبراورڈائریکٹر نے انہیں مذکورہ منصوبے کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے،اوراس کے اٹھارہ گریڈر اورپچیس پائلزمکمل ہوچکی ہیں۔جبکہ عیدالضحی کے بعد گریڈرز لانچ کئے جائیں گے،مذکورہ منصوبے میں متعدد سڑکیں ایک انڈر پاس اور اوور ہیڈ بریج اور مارگلہ ٹائون کو ملانے والاایک ا لگ انڈر پاس بھی مکمل کرلیا جائے گا۔اس موقع پرچیئرمین نے ہدایات کیں کی مذکورہ منصوبے کی جلد ازجلد تکمیل کیلئے مزید افرادی قوت اور مشینری مہیا کیا جائے جبکہ ٹریفک پولیس کو فوری تعیناتی کیاجائے اور فوری طورپر سلپ روڈز مکمل کی جائیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔