ہومبریکنگ نیوزقائد ن لیگ نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ۖ کے مزار پر حاضری

قائد ن لیگ نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ۖ کے مزار پر حاضری

بیجنگ (سب نیوز )چین کے پانچ روزہ دورے پر موجود سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے صحابی رسول ۖ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ کے مزار پر حاضری دی ہے۔نواز شریف اور ان کے نواسے جنید صفدر نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس دوران میاں نوازشریف کے ہمراہ وفد کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔چین کے شہر گوانگ چو میں موجود اس مزار کو جلیل القدر صحابی رسولۖ حضرت سعد بن ابی وقاص سے منسوب کیا جاتا ہے۔

اس مقبرے سے منسلک چند مزید قبریں بھی چادروں سے ڈھکی ہوئی موجود ہیں، جو مقامی روایات کے مطابق حضرت سعد بن ابی وقاص کے ہمراہ آنے والے ان صحابہ کی ہیں جو اسلام کے انتہائی اولین دور میں ایک سفارتی وفد کے طور پر گوانگ چو پہنچے تھے۔ واضح رہے کہ نواز شریف چین کے 5 روزہ دورے پر ہیں، دورے کے دوران نواز شریف چائنہ کمیونسٹ پارٹی کے رہنماں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔