کراچی (آئی پی ایس )کمشنر کراچی نے 23 اپریل کو شہر بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
کمشنر کراچی ڈویژن نے غیرملکی معززین کی آمد پر تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔یاد رہے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پیر 22اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ کراچی میں مزار قائد پر حاضری دیں گے۔
