Thursday, January 1, 2026
ہومپاکستانپی ٹی آئی قتل و غارت پر اتر آئی ، محمد یوسف کا لہو رائیگاں نہیں جائیگا، عطا اللہ تارڑ

پی ٹی آئی قتل و غارت پر اتر آئی ، محمد یوسف کا لہو رائیگاں نہیں جائیگا، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد/لاہور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے نارووال میں مسلم لیگ ن کے کارکن محمد یوسف کی ہلاکت پر اظہار مذمت کیا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ متوفی محمد یوسف مسلم لیگ ن کا کارکن تھا، پی ٹی آئی دھاندلی کیلئے قتل و غارت پر اتر آئی ہے، پی ٹی آئی غنڈہ گردی سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، محمد یوسف کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، متوفی محمد یوسف کے خاندان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالی محمد یوسف مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

دوسری طرف وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب پولیس فوری لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے نارووال میں تحریک انصاف کے غنڈوں کے تشدد سے لیگی کارکن کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے حسب روایت اپنی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شکست کے خوف سے یہ باولے ہوگئے ہیں، پنجاب پولیس فوری لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کرے، ابھی پولنگ شروع ہوئے چند گھنٹے ہوئے ہیں، فتنہ پارٹی نے رونا دھونا پہلے شروع کر دیا۔عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں کو بار بار جیت کا چسکا لگا تھا کیونکہ یہ ہمیشہ دھاندلی سے جیتے تھے، اب ان کو دھاندلی کے لئے سہولت کاری میسر نہیں اس لئے غنڈہ گردی اور قتل و غارت گری پر اتر آئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔