کراچی(سب نیوز ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں بنچ کراچی میں سماعت کیلئے مقرر ہو گیا۔تین رکنی لارجربنچ 22 سے 26 اپریل 5 روز مختلف معاملات اور درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ لارجربنچ میں چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس کمال خان اور جسٹس نعیم اختر شامل ہیں، لارجر بنچ سول سروس، کرمنل اپیلوں سمیت اہم درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں بنچ کراچی میں سماعت کیلئے مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
