ہومتازہ ترینمحکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا امتحانات سے متعلق اہم اعلان

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا امتحانات سے متعلق اہم اعلان

پشاور ،خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے پشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سے جاری اعلامیہ کے مطابق سالانہ امتحانات 21 جون سے25 تک منعقد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 28 جون 2021 کو کیا جائیگا۔جماعت اول سے ہشتم تک کے سالانہ امتحانات انگلش، اردو، ریاضی اور جنرل سائنس میں لیے جائیں گے۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات اسکول لیں گے۔گزشتہ روز محکمہ تعلیم خیبرپختون خوا نے صوبے کے تمام پرائمری اور مڈل اسکولوں کو آج 17 جون سے دوبارہ کھولنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔حکم نامے میں کہا گیا کہ آج سے اسکولز میں ایس او پیزکے تحت صبح 8 سے 10 بجے تک تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔