Sunday, May 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد کے بعد لاہوہائیکورٹ کے 3ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول

اسلام آباد کے بعد لاہوہائیکورٹ کے 3ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول

لاہور(نیوزڈیسک)لاہورہائیکورٹ کے 3ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق خطوط لاہور ہائیکورٹ کے سینیئر ججز جسٹس شجاع علی خان ل، جسٹس شاہد بلال ، جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے۔
دھمکی آمیز خطوط وصولی کی اطلاع کے بعد سی ٹی ڈی اور پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئےجبکہ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔
واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔