Tuesday, January 27, 2026
ہومتازہ تریندشمن کو کسی بھی طریقے سے سی پیک کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دینگے ، احسن اقبال

دشمن کو کسی بھی طریقے سے سی پیک کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دینگے ، احسن اقبال

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کسی قیمت پر بھی اجازت نہیں دیں گے کہ دشمن سی پیک کو کسی طریقے سے متاثر کر سکے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے سی پیک کے موضوع پر اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ چین کے جو بہن بھائی پاکستان میں، پاکستان کی ترقی کے منصوبوں میں کام کر رہے ہیں وہ ہمارے مہمان ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کو جو تحفظ دیتی ہے اس سے کئی گنا زیادہ وسائل اور تحفظ اپنے چینی بہن بھائیوں کو فراہم کرتی ہے، سی پیک کے دشمن سی پیک پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے لیکن پاکستان اور چین کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔