ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا خط:تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا خط:تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں 6 ججز کے خط کے معاملے پر غور ہو گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے عدلیہ میں ایگزیکٹیو اور خفیہ اداروں کی مداخلت کا معاملہ اٹھایا تھا۔

ان ججز نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع ہونا چاہیے کہ کہیں کیسز کی سماعت کے لیے مارکنگ اور بینچز کی تشکیل میں اب بھی مداخلت تو نہیں ہو رہی؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔